آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی طور پر مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔

آرمی چیف نے مشترکا سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept