آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

72 / 100

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات کی۔

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا، آرمی چیف نے موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

 

ترک چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

ترک چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept