آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کااسلام آباد میں دھرنےکا اعلان

آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کااسلام آباد میں دھرنےکا اعلان

رمضان المبارک سے قبل آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے حکومت مخالف احتجاج شروع کردیا۔ محکمہ جنگلات کے بیلداروں نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

بیلداروں نے اعلان کیا کہ وہ 8 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،9 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر بیلداروں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔

دوسری جانب ایم این سی ایچ کے مستقل نہ کیئے گئے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ملازمین کی ہڑتال کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہو کررہ گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے 4300 سے زائد ایڈھاک ملازمین فارغ کرکے عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept