احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں آئندہ آنے والے بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی، احسن اقبال نے کہا کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت فراہم ہو گی۔

 

احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات
احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکو کی ایک بڑی کامیابی ہے، ہمیں اس سروس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، حکومت کو احساس ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر حساس علاقے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ہے، ہمیں آزاد کشمیر کو بطور ماڈل دنیا کو دکھانا ہے، اے جے کے میں بھی نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شروع کریں، نوجوان اس خطے کا روشن مستقبل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقام کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ انفراسٹرکچر کریں، آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت خاص اقدامات کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept