اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست 

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست

 

ٹوکیو: تیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

 

 

دونوں ٹیموں کا میچ مقررہ وقت میں دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں جاپان نے پاکستان کو 1-4 سے مات دے دی۔

 

ملائیشیا میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ نے کی۔

جاپان نے پاکستان کے خلاف فائنل کا پہلا گول کرکے حریف پر سبقت حاصل کی اس سبقت کو ختم کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کوششیں جاری رہیں تاہم پہلے کوارٹر کا کھیل ختم ہونے تک یہ برتری ختم نہ ہوسکی اور یہی سلسلہ دوسرے کوارٹر میں بھی برقرار رہا۔

 

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے جاپان کی برتری ختم کرتے ہوئے اس پر سبقت حاصل کرلی۔

 

 

پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول کھلاڑی احمد اعجاز اور دوسرا گول عبدالرحمان کی جانب سے کیا گیا۔ تیسرے کوارٹر کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کی جاپان پر دو ایک کی برتری برقرار رہی۔

 

چوتھے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی کازوماسا نے گول کردیا جس پر دونوں ٹیموں کے دو دو گول ہوگئے۔ چوتھے کوارٹر کے اختتام تک میچ برابر رہا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept