اسلام آباد میں ہونے والاپی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی

اسلام آباد میں ہونے والاپی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی-اعظم سواتی نے مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والاپی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اعظم سواتی نے مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More