اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔

 

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی اور صرف 18 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

 

کپتان بابر اعظم صرف پر رن آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب اور محمد حارث نے ایک ایک رن بنایا جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 12 اور رومین پاول کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

 

چھٹی وکٹ پر پال والٹر اور عامر جمال نے 107 رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو ہزیمت سے بچانے کی کوشش کی۔

 

عامر جمال نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ پال والٹر نے 33 رنز بنائے۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، رومان رئیس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ حنین شاہ نے بھی دو آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ نسیم شاہ نے لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept