افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا
مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے صبح 9:17 بجے روانہ ہوا اور صبح 10:02 بجے مززو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تا ہم طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا ۔طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤ لوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

ملاوی کے صدر اور کابینہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ کے ریڈار سے دور جانے کے بعد سے ہوا بازی کے حکام کی طرف سے اس سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں لیکن طیارے کی تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept