الزامات ثابت ہونے پر فیض حمید کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟

الزامات ثابت ہونے پر فیض حمید کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟- انکوائری کے اندر اگر اور چیزیں نکلتی ہے تو اس کے بھی چارجز لگے گے

الزامات ثابت ہونے پر فیض حمید کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟

بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا تھا  کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف آرمی ایکٹ کی کارروائی اور ان کے کورٹ مارشل کے حوالے سے  کہ  فوجی عدالتوں میں پیش کئے جانے والے یا کسی فوجی کے کورٹ مارشل کارروائی میں  زیادہ سے زیادہ سزا14 سال کی ہے جبکہ کم سے کم سزا ایک سال کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب یہ اس معاملے پہ انحصار کرتا ہے کہ کتنا حساس ہے تو اس حساب سے سزا ہوگی ،

یہ دیکھا جائے گا کہ اس میں کونسے چارجز لگائےگئے ہیں اور انکوائری کے اندر اگر اور چیزیں نکلتی ہے تو اس کے بھی چارجز لگے گے ، ہر چارج کے اندر لکھا ہوتا ہے کہ اس کی اتنی سزا ہے۔

 

ان کا کہناتھا کہ جنرل فیض اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں تو کافی سیکریٹ تھے تو کیا ان کے پاس یا سیاسی مداخلت  کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم یہ جو کارروائی ہوئی ہے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوئی سے جس میں ٹاپ سٹی کیس میں ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More