بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اور نیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا، بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے سائبر ڈومین میں پی اے ایف کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept