بھارت،داعش سے تعلق رکھنے والے4دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

بھارت،داعش سے تعلق رکھنے والے4دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

 

بھارتی شہر احمد آباد کے ایئرپورٹ سے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے داعش کے چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

گرفتار افراد کا تعلق سری لنکا سے ہے، پولیس نے گرفتار افراد کے فون سے انکرپٹ شدہ چیٹس بھی برآمد کی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گرد مبینہ طور پر سری لنکا سے چنئی کے راستے احمد آباد پہنچے تھے، دہشت گردوں کو اپنے ہدف کے مقام تک پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept