تحریک انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ کھڑی ہے،خواجہ فاروق

تحریک انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ کھڑی ہے،خواجہ فاروق

تحریک انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ کھڑی ہے،خواجہ فاروق

برمنگھم (عاصم لون سے )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق نے کہا آزاد کشمیر میں چلنے والی عوامی حقوق کی تحریک کے شروع دن سے ہم اس کے ساتھ کھڑے تھے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پالیسی کے تحت اس کو متنازعہ بننے سے بچنے کے لئے کسی بھی سیاسی یا عوامی لیڈر کو شامل نہیں کیا گیا تھا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے تمام مطالبات عوامی مفاد کے مظالبات تھے جس کی بھرپور حمایت کر رہے تھے عوامی حقوق کی تحریک پرامن تحریک تھی جس کو حکومت کے اندر بیٹھے چند غیر ازمہ دار لوگوں نے پرتشدد بنایا وزیراعظم اور کابینہ کے وزراء کی نا اہلی کی وجہ سے چار قیمتی جانوں کا ضائع ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے برٹش کشمیری ڈائسپورہ کی طرف سےاستقبالیہ تقریب کے دوران کیا استقبالیہ تقریب سے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے راہنما خواجہ حسن چوہدری شفیق جے کے پی این پی کے سینئر نائب صدر اورنگ زیب چوہدری تحریک انصاف کے راہنما خواجہ انعام الحق ظہور سرور لبریشن لیگ کے راہنما نجیب افسر امیدوار برٹش پارلیمنٹ شکیل افسر برٹش کشمیری کمیونٹی ڈائسپورہ کے چیرمین جانباز قادری نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عوامی حقوق تحریک کے کارکنان پر شرپسندی اور بھارتی ایجنٹ کے الزام لگانے والے وزراء کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ریاستی عوام نے جب بھی اپنے حقوق کی بات کی توتنخواہ دار سہولیت کاروں نے انُ پر ایجنٹ ہونے کے الزام لگائے ہمیشہ حقوق مانگنے والوں پر کبھی مذہبی چورن تو کبھی غداری کا چورن فروخت کیا گیا لیکن اب یہ چورن نہیں بکیں گے اس لئے کہ پچھلے ساٹھ سالوں سے عوام کی جو شعوری تربیت کی جا رہی تھی اب عوام بیدار ہو چکی ہے اب مذہب کے نام پر یا مقدس ہونے کی بنیاد پر عوامی حقوق غصب نہیں کئے جا سکتے مقررین نے اپوزیشن لیڈر سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی آواز کو بزریعہ اسمبلی حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں اسیران کی غیرمشروت راہنما اور شہیداء مظفرآباد کی جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے اس موقع پر خواجہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کی طرف سے متعدد بار اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی لیکن حکومت نے اجلاس نہیں بلایا کیوں کہ حکومت نے شروع دن سے اس تحریک کو سنجیدہ لیا ہی نہیں تھا جب لانگ مارچ کا اعلان ہوا تو بطور اپوزیشن لیڈر میں نے وزیراعظم کو کہا یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ان سے بات کی جائے تو میری باتوں کی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا بلکہ وزیراعظم اور وزراء نے جلتی پر تیل ڈالا عوامی حقوق تحریک پر شرپسندی اور غیرملکی ایجنڈا جیسے الزام لگائے جس پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہوا جب کسی کی حب الوطنی کو چیلنج کیا جائے تو ردعمل شدید ہونا فطری بات ہے انہوں نے کہا پرامن تحریک کو پرتشدد غیر سنجیدہ رویہ نے بنایا اگر یہی کام دو ماہ قبل کردیا جاتا تو حالات خراب نہ ہوتے قیمتی جانیں نہ جاتی لیکن غیر سنجیدہ لوگ اور نا اہل لوگ جب حکومت میں ہوں گے تو پھر حالات بد تر ہی ہوں گے انہوں نے کہا برٹش کشمیریوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی عوام کی مشکلات میں ساتھ دیا آپ کے خدشات بطور اپوزیشن لیڈر حکومت تک پہنچاؤں گا اور آپ کا مقدمہ بھرپور طریقہ سے لڑوں گا اسیران کی رہائی اور شہداء کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے اب بھی وقت ہے سنجیدہ اقدام کئے جائیں ورنہ حالات مذید خراب ہو سکتے ہیں لوگوں کے اندر غم غصہ ہے جو جائز بھی ہے انہوں نے کہا جس طرح کے حالات ہیں آنے والے انتخابات میں کوئی بھی پارٹی ٹکٹ پر حصہ نہیں لے گا کیوں کہ عوام کے اندر سیاست دانوں کی ساخت بہت متاثر ہوئی ہے سیاسی پاراتیوں کی اہمیت اور ذمہ داریوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں استقبالیہ تقریب میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور عوامی حقوق تحریک کی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کروائی

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept