تیز گیند باز شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا، تصاویر وائرل

تیز گیند باز شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا، تصاویر وائرل-مشہور برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے نئی کٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

تیز گیند باز شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا، تصاویر وائرل

 

قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا، مشہور برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے نئی کٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

برطانیہ کے سب سے بڑے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ زیب تن کیے ہوئے شاہین آفریدی کی تصاویر جاری کردی گئی، شاہین آفریدی کی تصاویر میں نظر آنے والی کٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لانچ کی جانے والی نئی کٹ ہے۔

 

مانچسٹریونائیٹڈ نے قومی فاسٹ باولرشاہین شاہ آفریدی کی تصویر لگا کر نئی کٹ لانچ کی، شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ لانچ کرنے والے پہلے ایشین مسلمان کرکٹرہیں، شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان سے رابطہ کیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی کٹ لانچ کرنے کی درخواست کی جو کہ انہوں نے قبول کی۔

 

 

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ ٹور کے دوران مانچسٹریونائیٹڈ کلب کا ویزٹ کرنے کے لئے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More