جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔

محکمۂ قانون نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیےکے مطابق صدر نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلف لینے کے بعد جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept