حکومت کا 2دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنیکا فیصلہ

حکومت آزاد کشمیر کا 2 دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنیکا فیصلہ
حکومت آزاد کشمیر نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مزاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین کا قافلہ دارالحکومت مظفرآباد کی طرف روانہ ہو گیا ہے

، ’فتح کی سمت بڑھے چلو‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے قافلے کے شرکا مظفرآباد کی جانب چل پڑے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے باعث رینجرز کی بھی مری سے مظفرآباد کی طرف روانگی شروع ہو چکی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept