حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ منظرِ عام پر آگیا

حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ منظرِ عام پر آگیا-حکومت نے مطالبے کو تسلیم کیا کہ بجلی کے بل ہر صورت کم ہوں گے

حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ منظرِ عام پر آگیا

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔

 

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کے مطابق حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کر ے گی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح گزشتہ مالی سال کے مطابق کی جائے گی، حکومت نے مطالبے کو تسلیم کیا کہ بجلی کے بل ہر صورت کم ہوں گے، حکومت آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر ے گی۔

 

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزید طے  پایہ کہ جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈرز پر انکم ٹیکس لگانے کا موثر نظام واضح کیا جائے گا، تاجر دوست سکیم کے نفاذسے پیدا غیر منصفانہ نظام اور خدشات کا خاتمہ کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی شکیل دی جائے گی، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز معاملے میں سنجیدہ ہے۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے با اختیار ٹاسک فورس بھی قائم کر دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More