دھمکی آمیز خطوط،تمام ڈاکخانوں،کوریئر دفاتر میں الرٹ جاری

57 / 100

دھمکی آمیز خطوط،تمام ڈاکخانوں،کوریئر دفاتر میں الرٹ جاری

ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے کا معاملہ،اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کورئیر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ۔

ہائی پروفائل شخصیات کو مشکوک خطوط ملنے کے بعد ادارے فعال ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تمام ڈاکخانوں،کوریئر کمپنیوں کے دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی ،خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلوؤں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے جانے والے خطوط میں آرسینک پاؤڈر کو دیکھ کر کیا گیا،سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا،تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی،خطوط کے اوپر لکھے گئے ناموں اور ولدیت کو بھی میچ کر کے ان کی تفصیلات کی جانچ کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept