دہشتگردوں کی فائرنگ سے لکی مروت میں ڈی ایس پی اور ایک اہلکار شہید

دہشتگردوں کی فائرنگ سے لکی مروت میں ڈی ایس پی اور ایک اہلکار شہید

 

لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشت گردوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ایک اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جس کو نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept