راجہ شوکت ناز کار حادثے میں جاں بحق

راجہ شوکت ناز کار حادثے میں جاں بحق
لوٹن (پ ر ) ریسکیو 1122 ضلع کوٹلی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ شوکت ناز گزشتہ روز کوٹلی اور تتہ پانی کے درمیان سفر کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئے اور جان کی بازی ہار گئے ، انکو شدید زخمی حالت میں ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکے ، مرحوم نیک ایک سیرت اور پر خلوص انسان تھے ، مرحوم نے اپنی قومی ذمہ داریوں سے کبھی روگردانی نہیں کی وہ ہمیشہ عوام کی خدمت اور انکے کام آنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ریسکیو 1122 انکی وجہ سے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں ایک باوقار ادارہ کی حثیت سے یاد رکھا جائے گا ، ریسکیو سروس کے ہیڈ کی حثیت سے کرونا میں بھی انہوں نے عوام کی خدمت کی اور خود عوام کی دیکھ بھال کرتے رئیے ، مرحوم کا روحانی تعلق خانقاہ گلہار شریف سے تھا گلہار شریف کے حوالے سے انکا کردار اہم رہا وہ عرس مبارک کے موقع پر انتظامات میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہے ، ان کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرع پھیل گئی سوشل میڈیا پر اور دوسرے ذرائع رسل ورسائل کی ذریعے دوست احباب کی طرف سے انکے خاندان کے افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کیا جارہا ہے ، ان کے کزن بھائی عبدالقادر ، اور بھائی مسعود شریف ، ظہور شریف اور دیگر پاکستان چلے گئے ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی مبارک ساعتوں میں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے بلکہ شہادت کا رتبہ عطا فرمائے کیونکہ مرحوم اپنی یونیفارم میں ملبوس تھے ، اللہ تعالیٰ انکے لواحقین اور دوسرے سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائے ، مرحوم آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ طارق شریف ، راجہ مسعود شریف ، راجہ ظہور شریف ، حافظ فیصل شریف کے بڑے بھائی راجہ عبدالقادر راجہ ضرار محمود ، راجہ ماجد مسعود کے کزن تھے ،مرحوم کی انتقال کی خبر پر لوٹن میں راجہ ضرار محمود کی رہائش گاہ پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور لوگ انکے عزیزوں سے افسوس کا آظہارکر رہے ہیں ، افسوس کا آظہار کرنے والوں میں سابق میئر ریاض بٹ ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، راجہ یعقوب خان ، محمد نصیر لندن ، نوید دانش ، محمد شوکت ،قدیر بیگ ، جواد لطیف ، محمد بلال سرور ، راجہ محمد جنید ،راجہ نوید ، رمیز علی ، راجہ نجم سحر ،عاطف لطیف ، نعیم یوسف ، اور لوٹن کے ڈاکٹر طاہر لون ، ڈاکٹر گل زمان بٹ ،سابق مئیر طاہر ملک ، کونسلر اسلم خان ، سابق ڈپٹی میئر آصف مسعود ، زبیر اقبال کیانی ، چاٹرڈ اکاؤٹنٹ اسرار بٹ ، شفقت اقبال تبسم ، ظہیر الدین ، داؤد رحیم ، ذوالکفل نوابی ، فیاض قریشی ، ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، مہربان ملک ، خورشید مغل ، مسود رانا ایڈووکیٹ ، طارق محمود بٹ ، خواجہ عامر وسیم ، الیاس بٹ ، کامران بٹ ، آزاد ملک ، آظہر ملک اور دیگر شامل ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept