سانحہ 9 مئی،آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، رہا کر دیا گیا

66 / 100

سانحہ 9 مئی،آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کر دی، رہا کر دیا گیا

 

ملٹری کورٹس سے 9 مئی مقدمات میں ملوث سزا پانے والے 20 افراد کو سزائیں مکمل ہونے سے قبل رہا کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کردی، یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان افراد کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والوں میں محمد ادریس، نادرخان، لال شاہ، محمد فیصل، حسن شاکر، محمد انس، عبدالجبارشامل ہیں، شہریار ذوالفقار، عبداللہ عزیز، عبدالستار، راشد علی، عمرمحمد کو بھی رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر، مردان سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept