سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے، اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی، چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال عید الفطر ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept