شاعر فرہاد احمد سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام اسیران کو رہا کیا جائے

شاعر فرہاد احمد سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام اسیران کو رہا کیا جائے

شاعر فرہاد احمد سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام اسیران کو رہا کیا جائے

اینٹورپن(نمائندہ خصوصی)ریاست جموں و کشمیر ہماری مادر وطن ہے اور اس کے اتحاد کے لیے متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عملی طور پر جموں و کشمیر کے اندر اور بیرونی دنیا میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور ازاد کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک تاریخی جدوجہد کی اور جس کے نتیجے میں اپنے غضب شدہ حقوق حاصل کیے اور متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے بھی اس جدوجہد میں ایک تاریخی کردار ادا کیا،تمام اسیران کو رہا کیا جائے اور خاص کر شاعر فرہاد احمد کو فوری رہا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار یو کے پی این پی کے رہنماؤں ساجد حسین، عقیل احمد، طاہر اشرف، عبدالباسط نے بلجیم کے شہر اینٹورپن میں منعقدہ اجلاس میں کیا،یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا ایک اہم اجلاس یکم جون 2024 کو بیلجیئم کے شہر اینٹورپین میں منعقد ہوا۔جس میں پارٹی رہنما ساجد حسین، عقیل احمد، طاہر اشرف اور عبدالباسط نے شرکت کی۔اس تحریک میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائےہم بیلجیئم میں اپنی پارٹی کے کامریڈ عبدالباسط کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔ پارٹی کے اہم رہنماؤں نے بلجیم کے اینٹورپن میں کامریڈ عبدالباسط کے ساتھ پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ پارٹی کے کامریڈ عبدالباسط نے POJK میں موجودہ ہنگامہ آرائی کے بارے میں پارٹی دوستوں اور رہنماؤں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (UKPNP) کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر میں آزادی، جمہوریت اور مساوات کے لیے اپنی جاری جدوجہد پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔ میٹنگ میں بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیا گیا جو خطے کی جابر حکومتوں سے آزادی کی خواہش کو اجاگر کرتی ہے،پارٹی کارکنوں نے متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے جلاوطن رہنما سردار شوکت کشمیری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ریاست جموں کشمیر کی بحالی اور اتحاد کے لیے اپنے قائد شوکت کشمیری کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور ریاست جموں و کشمیر کو ایک آزاد ملک بنائیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept