شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں مزید 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں مزید 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں مزید 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیااور پولیس کو 10 جون تک اڈیالہ جیل میں تحقیقات کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے موبائل واٹس ایپ کے ذریعے حاضری مکمل کی گئی، وکیل رانا مدثر نے شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیلئے دلائل دیئے،پراسیکیوٹر محمد ازر اور عبدالجبار ڈوگر نے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیئے۔

گزشتہ سماعت پر شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی منظور ہوا تھا،دوران جسمانی ریمانڈ اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی، تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر مبنی ویڈیوز اور پیغامات جاری کئے،بیانات کی جانچ کیلئے ملزم کا فوٹو فرامٹک ٹیسٹ کرانا ہے،ملزم کی جانب سے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept