شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں دانش سکول قائم کرنے کا اعلان، چودھری انوارالحق کا خیرمقدم

شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں دانش سکول قائم کرنے کا اعلان، چودھری انوارالحق کا خیرمقدم

 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکول قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

 

 

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دانش سکول قائم کرنے کا اقدام قابل تعریف ہے، دانش سکول معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دانش سکولوں میں معاشرے کے پسماندہ افراد کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع ملتے ہیں۔

 

چودھری انوارالحق نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں دانش سکول کے قیام سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept