صدارتی انتخابات، آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

صدارتی انتخابات، آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور
صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کاغذاتِ نامزدگی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

محمود خان اچکزئی کے ہمراہ ملک عامر ڈوگر اور شیخ وقاص اکرم بھی ہیں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept