عاصم مرزا کےبرادر نسبتی کی وفات پر تارکین وطن کی گھر جا کر تعزیت

عاصم مرزا کےبرادر نسبتی کی وفات پر تارکین وطن کی گھر جا کر تعزیت

عاصم مرزا کےبرادر نسبتی کی وفات پر تارکین وطن کی گھر جا کر تعزیت

وٹفورڈ(نمائندہ خصوصی) کشمیر نیشنل پارٹی کے آرگنائزرعاصم مرزا کے برادر نسبتی ،کیپٹن ریاض (مرحوم)گل زیب عرثانی اور جاوید اقبال کے بھائی ،حسنات احمد اور برکات احمد کےو الدحاجی پرویز اخترگزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ درس شریف گلہار میں بعداز نماز عصر ادا کرنے کےبعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ہے، مرحوم نے ایک بڑے خاندان کو سوگوار چھوڑا ہے مرحوم کے خاندان کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہیں، مرحوم کی وفات کا سن کر ان کے برادر نسبتی کشمیر نیشنل پارٹی کے آرگنائزر عاصم مرزا کی رہائش گاہ پر،مرحوم کے بھائی ، بھانجوں اور بھتیجوں سے تعزیت کیلئے پہنچ گئے ، مرحوم انتہائی نفیس ،شفیق اور ہنس مکھ اور درد دل رکھنے والی شخصیت تھے، جن کے آستانہ عالیہ گلہار شریف سےنسبت تھی، مرحوم گلہار شریف کی لنگر تیاری میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے، ان کی وفات نا صرف ان ک اہلخانہ بلکہ ان کے وسیع حلقہ احباب کیلئے عظیم سانحہ ہے، مرحوم کی وفات پر کشمیری کمیونٹی رہنمائوں سابق مئیر ریاض بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، خواجہ نائجل خان،  شفقت اقبال تبسم ، ظہیر الدین ، ندیم احمد ، قاری حافظ زمان ، تیمور اعظم لون،تبریز زرگر اور اشتیاق سمیت متعدد افراد نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر ان کمیونٹی رہنمائوں دنیا میں جتنی بھی مخلوق ہے، ان سب کو ایک نہ ایک دن موت آنی ہے، یہ ایک اٹل حقیقت ہے،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت وبخشش فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept