عوامی حقوق تحریک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے

عوامی حقوق تحریک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے

عوامی حقوق تحریک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے

شفیلڈ(بیورو رپورٹ)عوامی حقوق تحریک کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔تحریک کی قومی و بین الاقوامی سطح پر حمایت جاری رکھنے کا عزم،غیر طبقاتی و غیر استحصالی معاشرے کا قیام ہماری منزل ہے،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ کا اجلاس برطانیہ کے شہر شفیلڈ میں منعقد ہواجس میں 11 مئی کو مظفرآباد میں عوامی حقوق کے حصول کیلئے دی جانے والی شہادتوں کو کسی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ ہمارے نوجوانوں کی قربانیان ضرور رنگ لائیں گی اور خون کا حساب بھی ضرور لیا جائے گا.عوامی حقوق کے حصول کی تحریک کی قومی و بین الاقوامی سطح پر مکمل حمایت کرتے اعلان کیا گیا کہ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے اندر جاری عوامی حقوق کی تحریک حکمران طبقے کی گزشتہ سات دھائیوں سے لوٹ مار اور عوامی استحصال کے حساب کی تحریک ہے. عوام کے ان گنت مسائل جن میں بے روزگاری عروج کے اوپر ہے اور مہنگائی نے لوگوں کے کمر توڑ دی ہے اور اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکمران طبقہ خاموش ہے اور لوٹ کا بازار گرم کئےہوئے ہے جسے عوام کی محرمیوں سے کوئی غرض نہ ہے، اب نوجوانوں کو ایک نئے جموں کشمیر اور خوشحال سماج کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور اپنے حقوق ہر صورت غاصب طبقات سے چھیننے ہوں گے،مزید برآں نئے شامل ہونے والے شاہجہان راجہ، عاطف چوہدری، سردار کبیر کی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی JKPNP میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی چیئرمین طاہر بوستان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے ماضی کی روایات کو قائم رکھتے موجودہ عوامی تحریک میں بھی ہر سطح پر پارٹی کامریڈز نے عوام کی رہنمائی کرتے تمام اضلاع سے نکلنے والے قافلوں کے ہمراہ پارٹی کے دوستوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، 11 مئی کو پھر ایک بار وہ تاریخ دہرائی گئی، انھوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی JKPNP ریاست کے اندر دبے، کچلے ہوئے طبقات اور محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے اور پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے اواز بلند کی اور عالمی سطح پر محنت کش طبقے کی تحریک سے وابستہ لوگوں کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کی ازادی کے سوال کو اجاگر کیا ۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنے منشور کے اندر بھارت اور پاکستان کے قبضے کو ناجائز قبضہ اور دونوں ممالک کو غاصب قرار دیا.اجلاس میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر ذاکر حسین، سابق صدر منور خان،عجب خان، کامریڈ طارق ،آصف محمود. کامریڈ مجید ،تیفور اکبر ، محمد جاوید اور برطانیہ برانچ کے سیکرٹری جنرل تیفور اکبر شامل ہوئے.اجلاس میں درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں ۔1. ریاست جموں کشمیر کے قومی بینک کا قیام عمل میں لاتے برطانیہ سمیت یورپ ، امریکہ و مڈل ایسٹ میں اسکی برانچیں قائم کی جائیں ۔2. میرپور میں بین الاقوامی ائیرپورٹ بنایا جائے ۔3. ریاستی تاریخ کو نصاب میں شامل کیا جائے ۔4. اسیران کارکنان کو فلفور رھا کیا جائے اور 11 مئی کو شہریوں پر فائرنگ کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept