فتح پور تھکیالہ میں ایکسیڈنٹ کی خبریں تکلیف دہ ہیں،ظہور احمد
فتح پور تھکیالہ میں ایکسیڈنٹ کی خبریں تکلیف دہ ہیں،ظہور احمد-بچے حادثات سے بھی بچے رہتے ہیں اور بے رہ راوی کا شکار بھی نہیں ہوتے
فتح پور تھکیالہ میں ایکسیڈنٹ کی خبریں تکلیف دہ ہیں،ظہور احمد
لوٹن ( نمائندہ خصوصی) فتح پور تھکیالہ میں آئے روز ایکسیڈنٹ کی خبریں تکلیف دہ اور تشویش ناک ہیں۔ برطانیہ میں بچوں کو سکول ڈراپ کرنا اور واپس پک کرنا معمول ہے۔ جس کی وجہ سے بچے حادثات سے بھی بچے رہتے ہیں اور بے رہ راوی کا شکار بھی نہیں ہوتے۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین اساتذہ سے اپنے بچے کی تعلیمی پیش رفت بھی کر سکتے ہیں، کوئی سوال پوچھ سکتے ہیں اور کسی بھی تشویش پر تبادلہ خیال بھی کر سکتے ہیں۔ برطانوی کونسلر ظہور احمد کا کہنا ہے کہ یہ بچے قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال والدین پر فرض ہوتی ہے۔ آئے روز سڑک کراس کرتے بچوں کے ایکسیڈنٹ کی خبریں تکلیف دہ اور تشویش ناک ہیں۔