pcb عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر آئرلینڈ سے ناخوش

pcb عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کا قومی سکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا گیا تھا،

.

میزبان کرکٹ بورڈ کی سکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی۔

 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اپنی ناراضگی اور مایوسی سے کرکٹ آئرلینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے

 

اور مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں

 

اور انہیں اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامر کے آئر لینڈ کیخلاف سیریز میں شامل نہ ہونے سے ورلڈ کپ کیلئے کمبی نیشن بنانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept