مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے۔

 

بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔

 

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

 

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کی تجاویز کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

 

مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept