مظفرآباد،مسافر وین کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد،مسافر وین کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

 

مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مظفر آباد میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے موئیاں کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث مسافر ویں کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے، علاقے میں بارش اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept