ممبر قانون ساز اسمبلی غلام علی خان نے جاوید بٹ کی پلاٹ آفر ٹھکرا دی

ممبر قانون ساز اسمبلی غلام علی خان نے جاوید بٹ کی پلاٹ آفر ٹھکرا دی

صدر عوامی تحریک راولپنڈی ویلی چار سے سابق امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی غلام علی خان نے موجودہ وزیر آزاد کشمیر جاوید بٹ کی طرف سے پلاٹ کی آفر یہ کہ کر ٹھکرا دی،کہ پلاٹوں پر ویلی چار کے ان غریب کشمیریوں کا حق ھے جو کرایہ پر رہ رھے ہیں،

 

جن کے پاس نہ ملازمت ھے نہ سر چھپانے کی جگہ جو کرائے کے گھروں میں دھکے کھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد ہے کے بار بار اسرار پر جاوید بٹ کی سپورٹ اس وعدے پر کی تھی کہ وہ عام آدمی کے مسائل حل کریں گے،

 

مگر افسوس جاوید بٹ نے کامیابی کے بعد سے اب تک صرف اپنے خاندان کے افراد کو ہی نوازا ھے،عام کشمیری مہاجرین کو صرف وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا،وہ گزشتہ روز سابق امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی سید امیرالدین کرمانی سے گفتگو کر رھے تھے،

 

انھوں نے ویلی چار کے مہاجرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ووٹ دیتے وقت ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اپنے حقوق کے لئے ایسے امیدوار جو ووٹ دیں جو حقیقت میں غریب کا نمائندہ ہو،

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept