موٹروے پر گیس باؤزر حادثے کا شکار،6 افراد جاں بحق

موٹروے پر گیس باؤزر حادثے کا شکار،6 افراد جاں بحق

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر کی دوسری گاڑی کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا ، موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کے ہمراہ امدادی کارروائیاں کیلئےموقع پر پہنچ گئی ۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا موٹر وے پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں، اللہ تعالٰی سوگوارخاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept