نیول چیف کی قطری فوجی سربراہان سے ملاقات

نیول چیف کی قطری فوجی سربراہان سے ملاقات
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے قطر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔

نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept