وادی نیلم میں جیپ حادثہ، مزید 10 افراد جاں بحق،تعداد 16 ہوگئی

وادی نیلم میں جیپ حادثہ، مزید 10 افراد جاں بحق،تعداد 16 ہوگئی

آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے علاقے کریم آباد کے مقام پر دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کے حادثے میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے 6 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں، مزید 10 لاشیں نکالنے کےلیے آپریشن جاری ہے ہے۔

حکام کے مطابق دریائے نیلم میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept