وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، اس سلسلے میں وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept