ٓآج سے7 جون تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ٓآج سے7 جون تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پنجاب اورخیبر پختونخوا سمیت ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آج سے 7 جون تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا, جس سے مختلف حصوں میں 7 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےلاہور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7جون تک راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال جہلم میں بارش متوقع ہے, بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور زیارت میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی جبکہ سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بادل برسیں گے اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept