ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر

ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر

ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر

 

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹیریان کیس میں اہم  پیشرفت ہوئی ہے ، لارجر بنچ بناکر بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال کی طویل مدت کے بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

 

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بنچ کا حصہ تھے،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنا فیصلہ اپ لوڈ کر دیا تھا،دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا،چیف جسٹس آفس نے دو ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept