ٹی20 ورلڈ کپ،وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ٹی20 ورلڈ کپ،وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کے میچز موجود نہیں ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جون کو انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept