پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کیلئے بُری خبر

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کیلئے بُری خبر

نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے میچ کے لیے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جسپریت بمراہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کاشکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

نیویارک کے اسٹیڈيم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، وکٹ کی درستی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept