پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے یکم جون سےتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا۔

 

حکومت پنجاب نے شدید گرمی کی وجہ سے طلبا کو  درپیش ہونے والی مشکلات کے پیش نظر یکم جون تا 14 اگست موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 

صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں اور اب  اسکول صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔

دوسری جانب  آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نےیکم جون سےتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept