پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کے والد انتقال کر گئے

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کے والد انتقال کر گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈہ پور انتقال کر گئے۔

مرحوم میجر (ر) امین اللہ خان، بطور صوبائی وزیر مال کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علی امین گنڈہ پور کے والد کے انتقال پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سے تعزیت کی گئی ہے۔

 

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر امین اللہ گنڈہ پور کی وفات پر افسوسناک ہے،

 

مرحوم کی وفات پر انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مرحوم علمی اور سماجی شخصیت تھے،

 

دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،

 

اللہ تعالیٰ امین اللہ گنڈہ پور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept