پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی-ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 

پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ این او سی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اب 8 ستمبرکو جلسہ کرے گی۔

 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کا این او سی انتظامیہ کی جانب سے منسوخ کردیا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے پہلے تو بھرپور احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والے جلسے کی منسوخی کا اعلان کردیا ہے۔

 

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکار ی نوٹی فیکیشن میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا،8 ستمبر کو انتظامیہ  جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More