چیف جسٹس کا مذاکرات کا مشورہ،عمران خان سپریم کورٹ کوخط لکھیں گے

چیف جسٹس کا مذاکرات کا مشورہ،عمران خان سپریم کورٹ کوخط لکھیں گے

 

چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا، جس پر عمران خان نے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس میں گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کے مشورے پر آمادگی کا اظہار کیااورعدالت عظمیٰ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیا، خط کے متن کے مطابق عمران خان کا مؤقف ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں، ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، 9 مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept