کرغزستان سے مزید180طلبا پاکستان پہنچ گئے، تعداد 600 ہو گئی

کرغزستان سے مزید180طلبا پاکستان پہنچ گئے، تعداد 600 ہو گئی

 

کرغزستان میں پھنسے 180 مزید طلبا پاکستان پہنچ گئے، تعداد 600 تک پہنچ گئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق بشکیک سے پاکستانی طلباکو لانے والی نوماد ائیر کی پرواز کے اے6571 لینڈ کر گئی،ائیربس اے320 طیارے میں 180مسافر سوار ہیں،بشکیک سے لاہور اب تک 4پروازیں لینڈ کر چکی ہیں،4پروازوں سے 600سے زائد طلبہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔

 

اوورسیزپاکستانیز فاونڈیشن کی جانب سے طلبا کی آمد سے قبل لاہور ائیرپورٹ پہ انتظامات مکمل کیے گئے، طلبہ کے لیے کھانے، پینے، ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس کا انتظامات کیا گیا تھا، او پی ایف کی  ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ کی سربراہی میں ٹیمیں لاہور ائیرپورٹ  پر موجود تھیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept