کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف

کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔

جیمز ونس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم سیفرٹ 21، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود اور حسن علی 2، 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جہاں فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دے کر سہیل خان کو فائنل الیون میں شامل کرلیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کپتان رائیلی روسو، جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، سرفراز احمد، شرفین ردرفورڈ، اکیل حسین، محمد وسیم، سہیل خان، عثمان طارق اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

مسائل کا شکار ہونے والی کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں لیوس ڈی پولی، میر حمزہ، تبریز شمسی، محمد عامر خان کی جگہ پر جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور بلیسنگ موزارابانی کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، ٹیم سیرفٹ، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان اور حسن علی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept