کوٹلی،افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر

کوٹلی،افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر

کوٹلی: آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے علاقے تتہ پانی میں افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تتہ پانی میں شربت پینے سے 20 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔

متاثرہ افراد کو تتہ پانی کے قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افطاری پارٹی تتہ پانی کے نواحی علاقے لہڑی میں تھی اور متاثرہ افراد میں میزبان کے اہل خانہ کے علاوہ مہمان بھی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept