انوار حکومت کا کارنامہ،سرکاری گاڑیوں میں کتوں کی موجیں

اسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیال وسیم احمد عوام کے ٹیکس پر ملنے والی سرکاری گاڑی میں کتے لے کر گھومنے لگے

انوار حکومت کا کارنامہ،سرکاری گاڑیوں میں کتوں کی موجیں

نکیال (نمائندہ خصوصی)گڈ گورنس کے دعویدار انوار حکومت کا ایک اور کارنامہ سرکاری گاڑیاں اب کتوں کیلئے استعمال ہونے لگی ،

 

اسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیال وسیم احمد عوام کے ٹیکس پر ملنے والی سرکاری گاڑی میں کتے لے کر گھومنے لگے، شہریوں نے سرکاری گاڑی میں کتے کو گھومتے دیکھ گاڑی روک کر کتے کو اتار لیا ،

 

ہمارے ٹیکس پر چلنے والی گاڑیوں کو صرف اور صرف سرکاری کاموں کے استعمال میں لایا جائے کسی کو سرکاری گاڑی کا غیر ضروری استعمال نہیں کرنے دینگے،

 

گڈ گورنس کے دعویدار انوار حکومت کا ایک اور کارنامہ
گڈ گورنس کے دعویدار انوار حکومت کا ایک اور کارنامہ

تفصیلات کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر نکیال کی گاڑی میں کتے کی سواری پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر نعمان نذیر نے گاڑی کو روک لیا اور آگے لیٹ گے.

 

عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والی گاڑیوں میں اگر کتے سوار ہیں تو ہمارا کیا حال ہو گا. شدید احتجاج اور مذمت کے بعد کتا گاڑی سے اتار لیا گیا،وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے،

 

نعمان نذیر نے اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کہ آپ نے نہتے شہریوں پر تشدد کروایا اور ان کا راستہ روکا ان لوگوں کے پیسوں سے آپ اس گاڑی میں سفر کرتے ہیں آپ نے عوام پر ظلم کیا ہے، آپ کو کسی صورت یہ اجازت نہیں دیں گے،جب ہمارے قافلے کو روکا گیا تو آپ کو یہ احساس نہیں ہوا کے یہ ٹیکس دیتے ہیں

 

تو آپ موج کرتے ہیں آپ نے کوئی رعایت نہیں دی،سرکاری گاڑی کا استعمال سرکاری ہو گا،

 

یاد رہے اسٹنٹ کمشنر  وسیم احمد کو عدالت نے 11 سال کی قید سنائی تھی اور موصوف ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں،یہ بھی افسوس ناک بات ہے کہ ایک سزا یافتہ اور ضمانت پہ رہا سرکاری ملازم کیسے انتظامی پوسٹ پہ لگ گیا ؟؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept