ہائی وولٹیج ٹاکرا، بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گر گئی

ہائی وولٹیج ٹاکرا، بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گر گئی
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی دوسری وکٹ 19 کے مجموعی سکور پر گرگئی، کپتان روہت شرما 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے بڑے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تاہم دوبارہ بارش شروع ہونے کے باعث میچ کو ایک بار پھر روک دیا گیا، واضح رہے کہ ٹاس سے قبل بھی بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔

بارش روکنے پر میچ کا دوبارہ آغاز ہوا اور دوسرے اوور کی دوسری گیند پر 12 رنز کی مجموعی سکور پر ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر کپتان روہت شرما 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے ، پاور پلے میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج کےمیچ میں بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے، کوشش ہوگی آج کے میچ میں بڑا ہدف دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept