آزادکشمیر:ہڑتال کاتیسرادن،احتجاجی قافلےتراڑکھل پہنچنا شروع

61 / 100

آزادکشمیر:ہڑتال کاتیسرادن،احتجاجی قافلےتراڑکھل پہنچنا شروع

سدھنوتی آزاد کشمیر میں چاروں تحصیلوں سے احتجاجی قافلے تراڑکھل پہنچنا شروع ہو گئے، بلوچ اور اعوان آباد میں انتظامیہ کی طرف سے کھڑی رکاوٹوں کو مظاہرین نے ہٹا دیا۔

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا تیسرا روز ہے۔

تحصیل تراڑکھل سے قافلے براستہ راولاکوٹ مظفرآباد کی جانب جا رہے ہیں جبکہ میرپور ڈویژن سے آنے والے قافلے براستہ ہجیرہ، راولاکوٹ سے ہوتے ہوئے مظفر آباد جا رہے ہیں۔

پلندری، بلوچ، تراڑکھل، اعوان آباد اور منگ سمیت ضلع بھر میں مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس معطل یے۔

بھمبر میں انٹرنیٹ سروس جبکہ باغ میں انٹر نیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے

علاوہ ازیں میرپور میں بھی تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹر نیٹ سروس جبکہ سماہنی اور نکیال میں انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میر پور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept